ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی انتہائی قریب سے بنائی گئی ویڈیو جاری کر دی۔
ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ چھپنے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں معلوم ہے آپ کہاں موجود ہیں، اور ہمارے خودکش ڈرونز آپ کے طیاروں کے اڑان بھرنے سے پہلے ہی آپ تک پہنچ سکتے ہیں۔

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جیسا کہ ماضی میں یمنیوں کی جانب سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ جاری کی گئی یہ ویڈیو حالیہ نہیں ہے، تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ پیغام اس بات کا اظہار ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال میں کارروائی کے لیے تیار ہیں۔


