شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Date:

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن انجام دیا۔

ذرائع کے مطابق طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری طور پر ہیلی ایمرجنسی سہولت کے ذریعے محفوظ انداز میں راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے اس آپریشن میں ہیلی پیڈ کی تیاری، راستوں کی بحالی اور بروقت فضائی منتقلی سمیت تمام مراحل اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کے عکاس رہے۔

یہ ہیلی ریسکیو آپریشن اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے موسمی اور ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

مقامی آبادی نے پاک فوج کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، فوری فیصلہ سازی اور عوامی خدمت کے جذبے پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related