اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے سول ایوی ایشن کے سربراہ نے بین گوریان ایئرپورٹ پر آپریٹ کرنے والی غیر ملکی ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ویک اینڈ کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے حساس صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر سیکیورٹی خدشات کے باعث فضائی حدود بند کی گئیں تو غیر ملکی ایئرلائنز کو ترجیحی بنیادوں پر اسرائیل سے روانگی کی اجازت دی جائے گی۔


