اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے آج شام امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی، جو رات کے وقت اسرائیل پہنچے۔
اس ملاقات میں آئی ڈی ایف کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجر جنرل شلومی بائنڈر اور آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجر جنرل اٹزک کوہن بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سطحوں پر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔


