ایران کا متوقع جوابی حملہ،اسرائیل کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ،ہنگامی تیاریاں تیز

Date:

 اسرائیل ہیوم  کےمطابق اسرائیل کے ہسپتالوں اور صحت کے فنڈز کے سینئر حکام نے وزارتِ صحت کے ساتھ ایک اجلاس میں ہنگامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ الرٹ لیول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی وقت فوری طور پر الرٹ اسٹیٹ ڈی پر منتقل ہونے کیلئے تیار رہیں، جو جنگی صورتحال میں سب سے اعلیٰ درجے کی تیاری کی حالت ہے۔

اسی طرح حکام کو ریڈ ڈیفنس اسٹیٹ کیلئے بھی تیار رہنے کی ہدایت دی گئی، جو حملہ شروع ہوتے ہی نافذ کی جاتی ہے۔

اس حالت میں طبی سرگرمیوں کو صرف محفوظ مقامات تک محدود کر دیا جاتا ہے، غیر ضروری طبی سہولیات معطل کر دی جاتی ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر زخمیوں کی آمد اور مریضوں کی منتقلی کیلئے مکمل انتظامات کیے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related