ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے اور ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے دوبارہ کسی “احمقانہ اقدام” کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر ردعمل دے گا۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں، جو ایرانی درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی زد میں ہیں، اور اس حوالے سے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔
ایرانی فوجی قیادت کے مطابق ملکی دفاع کو یقینی بنانا اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔


