ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کیا ہے تاہم امید ہے کہ اسے استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،ٹرمپ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کیا ہے تاہم امید ہے کہ اسے استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے متعدد بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کا خواہاں ہے اور ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے جو آئندہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔

چین سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروباری تعلقات انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ تجارتی تعاون سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے لیے چین سے تجارت اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اس لیے اتحادی ممالک کو بیجنگ کے ساتھ بڑھتے معاشی روابط پر محتاط رہنا چاہیے۔

کیوبا کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے رائے دی کہ ان کے خیال میں موجودہ کیوبن حکومت زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

برطانوی وزیراعظم کا اعلان: ایران کے خلاف جنگ میں برطانیہ حصہ نہیں لے گا

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر...

دوسری ویڈیو پر اے آئی شبہ کے بعد نیتن یاہو کی زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لیے نئی ویڈیو جاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے زندہ ہونے کا...

وزیراعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید...