بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

Date:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں کھلے مین ہول میں خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل کے مترادف ہے اور ہر سطح پر سنگین غفلت ہوئی ہے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ متعلقہ اداروں پر برہم ہو گئیں اور کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، اسسٹنٹ کمشنر، واسا، ایل ڈی اے، ٹریفک پولیس اور پولیس کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ متعدد محکمے موجود ہونے کے باوجود کسی کے پاس جواب نہیں، آدھا درجن انچارج تھے لیکن حادثے کے وقت کوئی موقع پر نہیں پہنچا۔

مریم نواز نے نشاندہی کی کہ جائے حادثہ پر روشنی کا انتظام نہیں تھا، تعمیراتی مقام کو صرف پینا فلیکس سے بند کیا گیا جبکہ وہاں غیر قانونی پارکنگ بھی قائم تھی اور کوئی ادارہ کارروائی کرتا نظر نہیں آیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام کو اس غیر قانونی پارکنگ کا علم کیوں نہ ہو سکا۔

وزیراعلیٰ نے ٹیپا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، سیفٹی انچارج اور واسا کے ذمہ داروں کو گرفتار اور ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں دوبارہ سرکاری نوکری نہ ملے۔ انہوں نے کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے جرمانہ لے کر متاثرہ خاندان کو دینے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ لاہور جیسے بڑے شہر میں پیش آیا جو سیف سٹی کہلاتا ہے، مگر حادثے کے بعد حقیقت چھپانے کی کوشش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شکایت لے کر جانے والے شوہر کو گرفتار کرنا ناقابل قبول ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر جان قیمتی ہے اور سب کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پورے ملک سے لوگ آتے ہوں وہاں تعمیراتی کام کے دوران مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے۔

آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں وہی معلومات دی جا رہی تھیں جو حکومت کو موصول ہو رہی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...