سلطان محمد گولڈن کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن

Date:

پاکستان کے مایہ ناز ڈرائیور سلطان محمد گولڈن نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر دیے، جس سے پاکستان کا نام ایک بار پھر دنیا بھر میں روشن ہوا ہے۔

سلطان محمد گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو منفرد اور انتہائی مشکل چیلنجز کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کر کے نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے پیش کیے گئے تمام تکنیکی شواہد، ویڈیوز اور ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ گنیز حکام کے مطابق ان ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس 20 فروری 2026 تک سلطان محمد گولڈن کو موصول ہو جائیں گے۔

گنیز ریکارڈ سرٹیفکیٹس کی وصولی سلطان محمد گولڈن کی اس تاریخی کامیابی کو مزید مستحکم کرے گی، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی موٹر اسپورٹس کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

سلطان محمد گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کے لیے عزم، مہارت، محنت اور قومی وقار کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئی ہے، جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں اس غیر معمولی کارنامے پر خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی پر کیوں مجبور ہوا؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان...

ایران کی تیز رفتار اور اسٹیلتھ ڈرون پرواز نے ماہرین کو حیران کر دیا

گزشتہ روز ایران کی جانب سے ایک غیر معمولی...

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید خطرات، سرحد پار دہشت گردی میں اضافہ

افغان طالبان اپنے اعلان کردہ وعدوں کے برعکس دہشت...

ایران کی سفارتی کامیابی، امریکا مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر آمادہ

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر...