ایران نے جدید جاسوسی سیٹلائٹ پیام (طلوع-3) کی فوٹیج پہلی بار منظرِ عام پر لے آیا

Date:

ایران نے 3 فروری 2026 کو نیشنل اسپیس ٹیکنالوجی ڈے کی تقریب کے موقع پر پہلی مرتبہ اپنے جدید ترین آپٹیکل اور الیکٹرانک نگرانی کے سیٹلائٹ ’’پیام‘‘ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر کو عوام کے سامنے پیش کر دیا، جسے طلوع-3 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

شائع شدہ معلومات کے مطابق طویل فوکل لینتھ پر مشتمل اس سیٹلائٹ کے آپٹیکل اور الیکٹرانک امیجنگ یونٹ کی اسپیشل ریزولوشن رنگین تصاویر کی صورت میں تقریباً 10 میٹر جبکہ بلیک اینڈ وائٹ موڈ میں تقریباً 5 میٹر ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ریزولوشن اگرچہ مخصوص ماڈلز کے بکتر بند فوجی گاڑیوں یا دشمن کے فضائی دفاعی نظام کی درست شناخت کے لیے ناکافی ہے، تاہم یہ امریکی بحریہ کے اسٹرائیک کیریئر گروپ سے وابستہ جہازوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ خطے میں امریکی اور اسرائیلی فضائی افواج کے ٹیکٹیکل طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے مؤثر سمجھی جاتی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آپٹیکل اور الیکٹرانک نگرانی کے شعبے میں ایران کا اگلا اور مزید جدید سیٹلائٹ ’طلوع-4‘‘ زیرِ تیاری ہے، جس کی متوقع ریزولوشن 2.5 میٹر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جو نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ثابت ہو گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’پیام‘‘ سیٹلائٹ کی رونمائی ایران کی خلائی اور دفاعی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی پیش رفت کی عکاس ہے، جس کے خطے میں اسٹریٹجک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی تیز رفتار اور اسٹیلتھ ڈرون پرواز نے ماہرین کو حیران کر دیا

گزشتہ روز ایران کی جانب سے ایک غیر معمولی...

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید خطرات، سرحد پار دہشت گردی میں اضافہ

افغان طالبان اپنے اعلان کردہ وعدوں کے برعکس دہشت...

ایران کی سفارتی کامیابی، امریکا مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر آمادہ

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر...

سلطان محمد گولڈن کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن

پاکستان کے مایہ ناز ڈرائیور سلطان محمد گولڈن نے...