اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس گفتگو کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے تحفظ کے لیے علاقائی ممالک کے تعمیری اور ہم آہنگ کردار کا حوالہ دیتے ہوئے، مصر کی جانب سے کی جانے والی خصوصی سفارتی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔
مصر کے وزیر خارجہ نے بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنے ملک کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے، ہر قسم کے سفارتی حل کی حمایت کے لیے مصر کی آمادگی پر زور دیا۔


