ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔
بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی فارسی جزیرے کے قریب کی گئی جہاں دونوں کشتیاں غیر قانونی طور پر ایک ملین لیٹر سے زائد ایندھن اسمگل کرنے میں ملوث تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر سوار 15 غیر ملکی عملے کے افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کشتیاں گزشتہ کئی ماہ سے ایک منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھیں اور خفیہ نگرانی، ٹریکنگ اور انٹیلی جنس آپریشنز کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ شواہد ملنے کے بعد بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ ملکی پانیوں میں غیر قانونی اسمگلنگ اور اقتصادی جرائم کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی سختی سے جاری رہیں گی۔


