یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

Date:

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور مظفرآباد میں صبح نو اور دس بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے جبکہ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا اور وزیراعظم شہباز شریف مظفرآباد جائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن کشمیری عوام سے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ہے اور عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

افواجِ پاکستان نے بھی کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور گرفتاریاں ناقابلِ قبول ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے آبادیاتی و سیاسی تشخص کو بدلنے کی کوششیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور جامع حل ضروری ہے اور پاکستان آزادی اور وقار کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں داخلے سے قبل 14 ٹن ہنگامہ آرائی سے متعلق مہلک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی انٹیلیجنس نے ایک...

پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم...