بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہ توڑ سکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Date:

سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا، جو اہلِ کشمیر کی اجتماعی خواہش بھی ہے اور ان کا مقدر بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اورتحریک کشمیر  کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کی جرأت، استقامت اور بے لوث جدوجہد کو تحریکِ آزادی کی بنیاد قرار دیا۔

رپورٹر کے مطابق ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہندوتوا نظریے پر مبنی بھارتی پالیسیاں اور مسلسل جبر بھی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہ کر سکے۔ ان کے بقول، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد وقت کے ساتھ مزید منظم، مضبوط اور توانا ہوتی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت پہلے کی طرح پوری قوت سے جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران اگلی صفوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

رپورٹر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا حوصلہ اور جنگی تیاری قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور قومی سلامتی کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا کمزوری کی گنجائش نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات نئی بلندیوں پر، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی...

ایران میں داخلے سے قبل 14 ٹن ہنگامہ آرائی سے متعلق مہلک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی انٹیلیجنس نے ایک...