بھارت کو ایسی شکست دی کہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی، ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو ایسی شکست دی ہے جسے ان کی نسلیں بھی فراموش نہیں کر سکیں گی، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں اور پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار کے لیے خود یہاں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور کشمیری آج بھی اس سچائی کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں کہ کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ کشمیری عوام روزانہ اپنی جدوجہد سے دنیا کو سچ کا آئینہ دکھا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چاہے کسی بھی جماعت کی حکومت ہو، وفاق کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھ کر تعاون کرے اور اس تعاون میں کبھی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کی قربانی دے سکتے ہیں مگر اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، تاہم بھارت جس محاذ پر بھی جارحیت کرے گا اسے اسی محاذ پر ناقابلِ فراموش جواب دیا جائے گا۔

معرکۂ حق میں بھارتی غرور خاک میں ملا دیا گیا اور ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیوں کے ذریعے دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، مگر سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دے۔ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی دراصل کشمیری عوام کی بھی فتح ہے اور اس معرکے کے بعد کشمیر کاز ایک بار پھر پوری قوت کے ساتھ عالمی سطح پر زندہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشوں کے خاتمے کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر امن صرف برابری اور انصاف کی بنیاد پر ہی قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور غزہ میں امن کے قیام کے لیے بھی پاکستان نے ہر ممکن اور اصولی اقدامات کیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں داخلے سے قبل 14 ٹن ہنگامہ آرائی سے متعلق مہلک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی انٹیلیجنس نے ایک...

پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم...

یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ...