جرمنی یورپ کی ترقی کا انجن سے تنزلی کی علامت بن گیا: ایران کی سخت تنقید

Date:

ایران نے جرمنی کی حالیہ خارجہ پالیسی اور قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک کبھی یورپ کی ترقی اور استحکام کا محرک سمجھا جاتا تھا، آج وہ تنزلی اور سیاسی کمزوری کی علامت بنتا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں نیویارک میں جرمن رہنما فریڈرک مرز (Merz) کے اصرار پر یورپی ممالک کے گروپ (E3) نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں اپنا تعمیری کردار ختم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرانے کی کوشش کی۔ تاہم اب یہی جرمن قیادت دوبارہ انہی مذاکرات میں شامل ہونے کی خواہش مند دکھائی دے رہی ہے۔

ایران نے مرز کی پالیسیوں کو "سیاسی ناپختگی” اور "غیر ذمہ دارانہ رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو ان کی جانب سے کئی نامناسب اور اشتعال انگیز بیانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جون 2025 میں اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد ایرانی شہریوں کی ہلاکت کے موقع پر مرز کے ردعمل کو تہران نے انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے ایران کے جلد زوال سے متعلق عوامی بیانات دے کر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی۔

ایران نے واضح کیا کہ جرمن عوام ہمیشہ محنت، ذہانت اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے قابلِ احترام رہے ہیں اور تہران نے ہمیشہ برلن کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات کو ترجیح دی ہے۔ تاہم موجودہ قیادت کے طرزِ عمل نے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایرانی حکام نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں جرمنی میں زیادہ بالغ، ذمہ دار اور باوقار سیاسی قیادت ابھرے گی جو عالمی سطح پر تعمیری کردار ادا کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یران کی عسکری صلاحیت امریکی جنگی جہازوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گی,روسی میڈیا:

وسی اخبار راسیسکایا گازیتا نے ایک رپورٹ میں خطے...

بلوچستان میں آپریشن ردّ الفتنہ-1 کامیابی سے اختتام پذیر، 216 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن ردّ الفتنہ-1‘‘ کو...

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...

باڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عباس خان کی نمازِ جنازہ ادا

خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی سرانجام دیتے...