پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

Date:

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بات پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں، جن میں فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنۃ الہندوستان (بی ایل اے) اور اس کی مجید بریگیڈ شامل ہیں، کو نئی زندگی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے تقریباً مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے، اور مشرقی ہمسائے کی فعال حمایت کے تحت یہ گروہ پاکستان میں سنگین اور سفاک دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

عاصم افتخار احمد نے مزید بتایا کہ محض گزشتہ ہفتے بی ایل اے نے بلوچستان کے متعدد مقامات پر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جس کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

پاکستانی مستقل مندوب نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں،چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہے...

ایران کی عسکری صلاحیت امریکی جنگی جہازوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گی,روسی میڈیا

وسی اخبار راسیسکایا گازیتا نے ایک رپورٹ میں خطے...

بلوچستان میں آپریشن ردّ الفتنہ-1 کامیابی سے اختتام پذیر، 216 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن ردّ الفتنہ-1‘‘ کو...