ایرانی غیر سرکاری نیوز ویب سائٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے طیارے نے روانگی کے مقام کے طور پر تہران کے بجائے صحرائے طبس کو ظاہر کیا۔
ایرانی حکام کی جانب سے اس اقدام کا مقصد 1980 میں طبس کے صحرا میں امریکی لینڈنگ آپریشن کی ناکامی کی یاد دہانی کو سمجھا جا رہا ہے
امریکا کی جانب سے اس آپریشن کا مقصد تہران میں امریکی سفارت خانے میں یرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرانا تھا۔ یہ بحران 444 دن تک جاری رہا تھا۔
مبصرین کے مطابق روانگی کے مقام کے طور پر “طبس” کا انتخاب ایک علامتی اشارہ ہے، جسے واشنگٹن کے لیے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


