ایران کے صوبہ ہرمزگان کے آسمان پر ایک دلکش اور حیران کن منظر دیکھنے میں آیا، جہاں بادل قدرتی طور پر ایران کے نقشے کی شکل اختیار کر گئے۔

یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور شہریوں نے اسے موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیا۔
کئی صارفین نے اس قدرتی منظر کو علامتی اور غیر معمولی قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے قدرت کی جانب سے ایک پیغام یا حسنِ اتفاق کہا۔ آسمان پر بنتی یہ شکل نہ صرف دیکھنے والوں کے لیے باعثِ حیرت بنی بلکہ خوبصورتی اور تجسس کا موضوع بھی بن گئی۔


