بلوچستان میں آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

Date:

بلوچستان میں قیامِ امن کی جانب ایک بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کے مؤثر آپریشن ردّالفتنہ کے نتیجے میں علاقے کے بدنام دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر نے ریاستِ پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا ثمر قرار دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی، لوٹ مار، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہ نے ریاست کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ اس گروہ کے سرغنہ میراک خان چکرانی نے اپنے 25 ساتھیوں سمیت خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔

سرنڈر کرنے والے عناصر ماضی میں مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے، ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر کے موقع پر اس گروہ نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی سیکیورٹی اداروں کے حوالے کیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاستی رِٹ کے سامنے جرائم پیشہ عناصر کے لیے اب کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔

اہم پیش رفت یہ بھی سامنے آئی ہے کہ میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف بننے والی چکرانی امن فورس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئندہ ریاست کے ساتھ مل کر علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے کردار ادا کریں گے۔

سیکیورٹی اور تجزیاتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آپریشن ردّالفتنہ کی جامع اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنگوں ہونے پر مجبور ہوں گے۔

یہ پیش رفت اس امر کی غماز ہے کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کا سفر درست سمت میں گامزن ہے اور ریاست دشمن عناصر کا دائرہ مسلسل سمٹتا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب

بلوچستان میں نام نہاد لاپتہ افراد کے بیانیے کی...

ترکیہ میں کریں عمان میں یا چاند پر،ایران امریکامذاکرات کامیاب نہیں ہونگے، جان بولٹن

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے...

ایران کا واشنگٹن کے لیے پیغام،عراقچی کا طیارہ تہران کے بجائے صحرائےطبس سے کیوں گزرا؟

ایرانی غیر سرکاری نیوز ویب سائٹس کے مطابق ایرانی...