ترکیہ میں کریں عمان میں یا چاند پر،ایران امریکامذاکرات کامیاب نہیں ہونگے، جان بولٹن

Date:

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے حوالے سے سخت اور تشویش ناک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقاتیں محض وقت کا ضیاع ہیں۔

جان بولٹن کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اس معاملے پر کسی بھی قسم کے معاہدے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا فیصلہ کریں گے، تاہم ان کے خیال میں یہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے، چاہے یہ عمان میں ہوں، ترکی میں ہوں یا حتیٰ کہ چاند کی سطح پر ہی کیوں نہ منعقد کیے جائیں۔

بولٹن نے مزید کہا کہ یہ تمام سفارتی کوششیں بے سود ہیں اور ان کے بقول اصل پیش رفت مذاکرات نہیں بلکہ کارروائی کی صورت میں سامنے آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے، اور حملہ آنے والا ہے۔

مبصرین کے مطابق جان بولٹن کا یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جس نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Iran کا سعودی عرب کے Prince Sultan Air Base کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Khatam al-Anbiya Central Headquarters کے ترجمان نے دعویٰ کیا...

Gohar Rasheed کی مداحوں سے اپیل، طواف کے دوران ویڈیو بنانے سے گریز کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار Gohar...