ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خریداروں میں دلچسپی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو 18 ہزار 347 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونے کا بھاؤ 214 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ مقامی مارکیٹ عالمی رجحانات کی پیروی کر رہی ہے۔


