چیک باؤنس کیس: بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے تہاڑ جیل میں خود کو سرنڈر کر دیا

Date:

بالی وڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار تصفیہ کی مقررہ رقم ادا نہ کرنے کے باعث قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خود کو سرنڈر کریں۔ عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اداکار نے مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کے وکیل نے عدالت میں رقم کی ادائیگی کے حوالے سے نرمی کی درخواست کی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

قانونی ماہرین کے مطابق عدالت کا مؤقف تھا کہ بار بار مہلت دینے کے باوجود رقم ادا نہ کیے جانے پر مزید رعایت ممکن نہیں۔ راج پال یادیو کے اس معاملے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ اداکار کے مداح اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے امریکی مذاکرات میں یورینیم افزودگی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

امریکا،ایران جوہری مذاکرات کے دوران ایران نے یورینیم افزودگی...

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار...

سعودی عرب کا اونٹوں کے لیے عالمی سطح پر ’کیمل پاسپورٹ‘ جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کی شناخت...

اسلام آباد خودکش دھماکہ: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک خودکش...