نئی دہلی: بھارتی سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے معروف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس میں شائع اپنے کالم میں پاکستان سے متعلق سخت گیر پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے۔
ششی تھرور کے مطابق بھارت میں پاکستان مخالف پالیسی پر اب کھل کر بحث ہو رہی ہے اور بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کو شکست تصور کرنا درست نہیں، بلکہ مذاکرات ہی خطے میں پائیدار امن کا راستہ ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بی جے پی کا سخت مؤقف اور تصادم پر مبنی سیاست خطے کو مزید غیر محفوظ بنا رہی ہے۔ ان کے بقول پاکستان مخالف بیانیے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم اس حکمتِ عملی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔


