جارحیت کی صورت میں ایران کا ردعمل محدود یا روایتی آنکھ کے بدلے آنکھ جیسا نہیں ہوگا،جواد لاریجانی کی دھمکی

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خارجہ امور کیلئے مشیر محمد جواد لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران کا ردعمل محدود یا روایتی "آنکھ کے بدلے آنکھ” جیسا نہیں ہوگا۔

 ایران کی نیم سرکاری مہر خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکہ کے مفادات وسیع اور مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے ایران کا ردعمل بھی وسیع پیمانے پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ ردعمل میں بھاری جانی و مالی نقصان، اہم اثاثوں کو شدید نقصان اور خطے بھر میں بڑے مفادات کو متاثر کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق ایران دفاعی حکمتِ عملی سے ہٹ کر جارحانہ انداز اپنائے گا اور مبینہ جارحیت کے مراکز اور خطے میں اس کے شراکت داروں کو نشانہ بنائے گا تاکہ بھاری نقصان پہنچایا جا سکے اور عدم استحکام کے اسباب کو روکا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی...

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ایرانی وزیرِ اقتصادی امور کے درمیان اہم ملاقات

العُلا: العُلا کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خزانہ محمد...

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید...