جمہوریت میں ایران کا کوئی ثانی نہیں، 47 سالوں میں 50 عام انتخابات ایک ریکارڈ ہے، صدر پزشکیان

Date:

اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے گزشتہ 47 برسوں کے دوران 50 عام انتخابات منعقد کیے ہیں اور دنیا میں جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا کون سا ملک ایسی مثال پیش کر سکتا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ 22 بہمن اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دن اور ایران کی تاریخ کا ایک منفرد اور فیصلہ کن موڑ ہے۔ ان کے بقول یہ دن ایران میں دینی جمہوریت کے ایک نئے دور کا آغاز تھا اور آج قوم اس باوقار دن کی سینتالیسویں سالگرہ منا رہی ہے۔

صدر نے انقلاب کے بعد کے ادوار میں صبر، استقامت اور ایثار کا مظاہرہ کرنے والی ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب عصر حاضر کے عظیم واقعات میں شمار ہوتا ہے، جس نے سیاسی آزادی اور حقِ خود ارادیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازشوں کے باوجود ایرانی قوم نے آزادی اور ترقی کی راہ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی امور میں عوامی شرکت کو فروغ دینے کے لیے متعدد انتخابات کا انعقاد کیا گیا تاکہ شہری اپنے مستقبل کے تعین میں براہ راست کردار ادا کر سکیں۔ صدر پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ کون سا انقلاب ایسا ہے جس نے کامیابی کے محض 45 دن بعد نظام حکومت کی نوعیت پر عوامی ریفرنڈم کرایا ہو اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں آئین مرتب کر کے اسے عوامی رائے کے لیے پیش کیا ہو؟

انہوں نے سائنسی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں میں جامعات، تحقیقی مراکز اور علمی اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حیاتیاتی علوم، طب، نینو ٹیکنالوجی اور خلائی سائنس سمیت مختلف شعبوں میں ایران نے اہم پیش رفت کی ہے اور نوجوان سائنس دانوں کی بدولت علمی مقالات کی اشاعت میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے، بشرطیکہ دوسرے فریق بھی دیانت داری اور وعدوں کی پاسداری کا مظاہرہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف...

اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور...

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے...

سامنے سے مقابلہ نہیں کرسکتا,بھارت چھپ کر وار کررہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت...