اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

Date:

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

زخمیوں میں اسلام آباد کے عقیل عباس پولی کلینک اور سندھ کے رتوڈیرو کے علی بوسن شامل تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دھماکے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حملہ آور پیدل مسجد تک پہنچ کر گیٹ کے قریب فائرنگ کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

واقعے کے وقت مسجد کے مرکزی گیٹ پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔ سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن، اشفاق وڑائچ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ، جماعت اسلامی کے وفد اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا، دھماکے کی مذمت کی، شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت سے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

گورنرسندھ نے خودکش بمبار کو روکنے والے شہید عون عباس کے گھر بھی جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ وزیراعظم سے سفارش کریں گے کہ شہید عون عباس کو سول ایوارڈ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بندر عباس میں ایرانی بحری تنصیبات پر حملے، اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

تہران: ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ...

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب شدید بمباری، عملہ محفوظ

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور...