ایرانی تیل کے جہازوں کی ضبطی اور چابہار سے واپسی، بھارت کا سفارتی دوغلا پن ایک مرتبہ پھر بے نقاب

Date:

 میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں تین آئل ٹینکروں کو تحویل میں لیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ جہاز ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکے گئے۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں، جو ایران سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ شراکت داری کے اعلانات کے باوجود بھارت امریکی دباؤ کے باعث چابہار بندرگاہ منصوبے سے پیچھے ہٹ چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے سے قبل بھارت ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم بھی ادا کر چکا تھا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ اقدامات بھارت کی خارجہ پالیسی میں تضادات اور خطے میں بدلتی سفارتی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چابہار منصوبے سے علیحدگی اور ایرانی جہازوں کی ضبطی کے واقعات نے دونوں ممالک کے تعلقات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...