قومی طاقت کا تعلق میزائل اور طیاروں سے زیادہ ارادے اور استقامت سے ہوتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کےاسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پرایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 11 فروری کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت اور انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری سے دشمن مایوس ہوں گے۔

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہر سال 11 فروری کا دن ایرانی قوم کی طاقت اور عزت کے اظہار کا دن ہوتا ہے۔ الحمدللہ یہ ایسی قوم ہے جو پرجوش، ثابت قدم، قدردان اور اپنے فائدے اور نقصان سے آگاہ ہے۔
11 فروری 1979 کو ایرانی قوم نے ایک عظیم فتح حاصل کی۔ خود کو اور اپنے ملک کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلائی۔ وہ غیر ملکی طاقتیں ان تمام برسوں میں ہمیشہ یہی چاہتی رہی ہیں کہ ماضی کے حالات دوبارہ لوٹ آئیں۔

 

ایرانی قوم ڈٹی ہوئی ہے۔ اس استقامت کی علامت 11 فروری کا دن ہے۔ اس دن کو نکلنے والی ریلی دنیا میں بے نظیر ہے۔ ہم دنیا میں کہیں نہیں دیکھتے کہ کسی ملک کا یوم آزادی یا قومی دن اتنے طویل عرصے کے بعد بھی ہر سال پورے ملک میں اس طرح لاکھوں افراد کی شرکت کے ساتھ منایا جائے اور لوگ اپنی موجودگی کا اظہار کریں۔

آج ایرانی قوم سڑکوں پر نکل کر خود کو دکھاتی ہے اور اُن لوگوں کو جو اسلامی جمہوری ایران اور اس قومی مفادات پر لالچی نظر رکھتے ہیں، پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

قومی طاقت کا تعلق میزائل اور طیاروں سے زیادہ ان کے ارادے اور ان کی استقامت سے ہوتا ہے۔ ایرانی عوام نے الحمدللہ اپنی استقامت اور اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اسے ظاہر کریں۔ دشمن کو مایوس کریں۔ جب تک دشمن مایوس نہ ہو، قوم اذیت ناک حالت میں رہتی ہے۔

دشمن کو مایوس کرنا ضروری ہے۔ آپ کے اتحاد، آپ کی فکری اور ارادی قوت، آپ کے جذبے اور دشمن کے وسوسوں کے مقابلے میں ثابت قدمی سے ہی دشمن مایوس اور ناامید ہوتے ہیں۔

ان شاء اللہ ہمارے نوجوان مختلف میدانوں میں، علم کے میدان میں، عمل کے میدان میں، تقویٰ اور اخلاق کے میدان میں، اور مادی و معنوی ترقی کے میدان میں مزید آگے بڑھتے ہوئے اقدامات کریں گے اور ملک کے لیے باعثِ افتخار بنیں گے۔

11 فروری کا دن ان تمام امور کا مظہر ہے۔ لوگ سڑکوں پر آتے ہیں، نعرے لگاتے ہیں، حقائق بیان کرتے ہیں، اپنی یکجہتی اور جمہوریہ اسلامی ایران سے وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔

امید ہے کہ ان شاء اللہ اس سال کا 11 فروری بھی گزشتہ برسوں کی طرح ایرانی قوم کی شان و شوکت میں اضافہ کرے گا اور دیگر اقوام، حکومتوں اور طاقتوں کو ایرانی قوم کے سامنے خضوع پر مجبور کرے گا، اور ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جمہوریت میں ایران کا کوئی ثانی نہیں، 47 سالوں میں 50 عام انتخابات ایک ریکارڈ ہے، صدر پزشکیان

اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے...

مظاہروں کے دوران دہشت گردی بیرونی سرپرستی میں ہونے والی منظم سازش تھی، عراقچی

 ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے...