وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

Date:

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 100 ٹن پر مشتمل یہ امدادی کھیپ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے بھیجی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کھیپ میں شامل 28 امدادی پارسل الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تیار کیے گئے تھے اور خیموں سمیت دیگر امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔

سامان روانگی کی تقریب میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب، ایم پی اے میاں بلال یاسین مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران کے علاوہ حکومتی نمائندگان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب تک مجموعی طور پر 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2,727 ٹن امدادی سامان فلسطین بھیج چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی...

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ایرانی وزیرِ اقتصادی امور کے درمیان اہم ملاقات

العُلا: العُلا کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خزانہ محمد...