ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Date:

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 19.5 اوورز میں 103 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عمان کی جانب سے ندیم خان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے کے بولرز نے سازگار کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاور پلے میں ہی 4 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو ابتدائی دباؤ میں لے آئے۔ بلیسنگ مزارابانی اور بریڈ ایونز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رچرڈ نگاراوا نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سکندر رضا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

104 رنز کا ہدف زمبابوے کے لیے آسان ثابت ہوا اور ٹیم نے مطلوبہ اسکور 13.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر برائن برینٹ نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر 31 رنز کے ساتھ ریٹائر ہرٹ ہوئے، مرومانی نے 21 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...

روس کا عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ

روس نے عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات...

ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جارحیت،ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار...