پاک بھارت میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا،پی سی بی ذرائع

Date:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کو آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے ہونے والے مذاکرات کے بعد معاملہ حکومتِ پاکستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آخری فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا، جس کے بعد کسی بڑی پیشرفت کا امکان ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اپنی شرائط منظور کروا کر میچ کھیلنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے باوجود بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتوار کی شب لاہور میں ہونے والے تقریباً چار گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان معاملات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے، جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی رات گئے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ حتمی فیصلہ حکومت پاکستان ہی کرے گی۔ آئی سی سی کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی مؤقف آئی سی سی بورڈ کے سامنے پیش کریں گے۔ مذاکرات میں اماراتی کرکٹ بورڈ کے مبشر عثمانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ کر ملاقاتوں میں شریک ہوئے۔

سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان آئی سی سی کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط بھی رکھ سکتا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی نے باضابطہ طور پر وفد کو مدعو نہیں کیا تھا۔

مزید برآں، آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے بھی رابطے کا عندیہ دیا ہے تاکہ کھیل کی روح کے منافی اقدامات، جیسے ہینڈ شیک کے معاملے کو ہوا دینے سے گریز کیا جا سکے۔ پاکستان کو میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے مصالحتی وفد کا استقبال کیا، جہاں دونوں فریقین کے درمیان پاک بھارت میچ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو اس اہم معاملے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ایرانی وزیرِ اقتصادی امور کے درمیان اہم ملاقات

العُلا: العُلا کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خزانہ محمد...

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے مزید...

ایران میں ہنگامے بھڑکانے کا سہرا امریکا کے سر ہے،صدرٹرمپک اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ...