چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیراعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے۔ اس موقع پر آئی سی سی کی جانب سے کی گئی درخواست سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے مؤقف پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔


