سامنے سے مقابلہ نہیں کرسکتا,بھارت چھپ کر وار کررہا ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت چار روزہ جنگ میں ناکامی کے بعد براہ راست محاذ آرائی کی جرأت نہیں کرے گا اور اب افغانستان کے ذریعے پس پردہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر بھی قومی اتفاقِ رائے کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومی معاملات پر جھوٹ نہیں بولیں گے اور اگر کبھی ایسی نوبت آئی تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ بھارت براہِ راست مقابلہ نہیں کر سکتا، اسی لیے افغانستان کے راستے خفیہ وار کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان رجیم نے دہشت گردوں کی منتقلی کے لیے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا، رقم دی جا سکتی تھی مگر وہ کسی قسم کی ضمانت دینے کو تیار نہیں تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ماضی میں سپر پاورز کی جنگوں میں شریک رہا جس کی قیمت آج تک ادا کر رہا ہے۔ ان کے بقول وہ جنگیں پاکستان کی نہیں تھیں اور اگر ان میں شامل نہ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیڈریشن میں اندرونی اختلافات ہوتے ہیں، تاہم قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد ناگزیر ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں مختلف مسالک، قومیتیں اور نظریات موجود ہیں لیکن تمام اختلافات پارلیمنٹ کے فورم پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دینا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سیاسی رہنماؤں نے اصولوں کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر پاکستان کی وحدت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول موجودہ حالات قومی یکجہتی کے متقاضی ہیں اور بیرونی و اندرونی چیلنجز کا مقابلہ ثابت قدمی سے کرنا ہوگا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مسالک کے حوالے سے ایک تقریر کے بعد انہیں دھمکیاں موصول ہوئیں اور ان کا فون دھمکی آمیز پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف...

اسلام آباد ترلائی سانحہ، مزید دو زخمی چل بسے، تعداد 35 ہوئی متعدد زخمی ہیں

اسلام آباد: ترلائی مسجد خودکش دھماکے کے دو اور...

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار،53 افراد ہلاک اور لاپتہ

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے...

ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی مذاکرات کے لیےکل عمان روانہ ہوں گے

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...