نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف

Date:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں نیٹ بلنگ کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا اور اس کے نفاذ کے ساتھ ہی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015 معطل ہو جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی نیشنل ایوریج انرجی پرائس (قومی اوسط توانائی قیمت) کے مطابق خریدی جائے گی، جبکہ صارفین کو بجلی موجودہ رائج ٹیرف کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے نظام کو زیادہ شفاف اور منظم بنانا بتایا گیا ہے۔

نئی ریگولیشنز کے تحت نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی فراہم کرنے والے صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔ اس سے قبل ادائیگیوں کا طریقہ کار مختلف تھا، تاہم اب بلنگ سائیکل کے اختتام پر نئے نظام کے تحت بل جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے معاہدے کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، جس کے اختتام پر مزید پانچ سال کے لیے تجدید کی جا سکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور نظام میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

توانائی ماہرین کے مطابق نئی پالیسی سے صارفین، ڈسکوز اور نیشنل گرڈ کے درمیان مالی معاملات کو باقاعدہ فریم ورک کے تحت لایا گیا ہے، جس سے مستقبل میں توانائی کے شعبے میں استحکام متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related