ایرانی سفارتی قوت مسلح افواج کی صلاحیتوں کی مرہونِ منت ہے، عباس عراقچی

Date:

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کی سفارتی قوت دراصل ملک کی مسلح افواج کی اعلیٰ دفاعی صلاحیتوں سے جنم لیتی ہے۔

 ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے یہ بات اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی بری فوج کے کمانڈر جنرل امیر حاتمی اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری کے میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیاں مسلح افواج کی تیاری، طاقت اور آمادگی کا نتیجہ ہیں۔

اس موقع پر جنرل امیر حاتمی کی قیادت میں بری فوج کے اعلیٰ کمانڈروں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوجی اور سفارتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں دفاعی شعبے اور سفارت کاری کے درمیان قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے فوجی قیادت کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے فوج اور سفارت کاری کے درمیان ہم آہنگی کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی اشتراک بیرونی دباؤ اور سازشوں کے مقابلے میں ایران کی کامیابی کی بنیاد ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ مختلف محاذوں پر، بالخصوص جوہری مذاکرات کے سلسلے میں، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے 6 فروری کو مسقط میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی بری فوج کے کمانڈر اور ان کے وفد کو آگاہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے دورے کے...

چین کی جانب سے ایران کو جدید جنگی طیارے J-20 کا ماڈل پیش

چین کے فوج سے وابستہ ادارے نے ایک عوامی...

ایران پہلے ریڈار سیٹلائٹ “ریڈ ون” کی رونمائی کے لیے تیار

ایران کی خلائی ایجنسی اپنے پہلے ریڈار سیٹلائٹ “ریڈ...