کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق

Date:

کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں آج امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے اور ایک متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ تقریباً تین گھنٹے تک کور ہیڈ کوارٹر میں موجود رہے اور اس دوران شرکا نے مشترکہ لنچ بھی کیا۔

اطلاعات کے مطابق لنچ کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور محسن نقوی کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے دیگر شرکا سے بھی مصافحہ کیا۔

اجلاس میں امن و امان کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو بطور ماڈل نافذ کرنے کا فیصلہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں مستقل قیامِ امن کے لیے جامع مشاورت کی گئی اور قبائلی اضلاع کی ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے دورے کے...

چین کی جانب سے ایران کو جدید جنگی طیارے J-20 کا ماڈل پیش

چین کے فوج سے وابستہ ادارے نے ایک عوامی...

ایران پہلے ریڈار سیٹلائٹ “ریڈ ون” کی رونمائی کے لیے تیار

ایران کی خلائی ایجنسی اپنے پہلے ریڈار سیٹلائٹ “ریڈ...

ایرانی سفارتی قوت مسلح افواج کی صلاحیتوں کی مرہونِ منت ہے، عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے...