بنگلادیش میں عام انتخابات جمعرات کو منعقد ہوں گے،ملک بھر میں فوج تعینات

Date:

بنگلادیش میں عام انتخابات جمعرات کو منعقد ہوں گے، جس کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں انتخابی مہم کا آخری روز گزشتہ روز تھا، جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رات 12 بجے سے آئندہ تین روز تک ملک بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 300 پارلیمانی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ہزار 981 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 300 میں سے کم از کم 151 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔

یہ انتخابات اگست 2024 میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے عام انتخابات ہیں۔ شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

دریں اثنا، حالیہ عوامی سروے میں سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق بی این پی کی قیادت میں قائم اتحاد کو 44.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ جماعتِ اسلامی کی زیر قیادت 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ حاصل ہو سکتے ہیں، جس سے مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related