وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

Date:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ حب الوطنی اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، اور پنجاب بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بلوچستان کو “فتنہ الخوارج” جیسے عناصر کا سامنا ہے اور ان کے خلاف آپریشن میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کا قیام اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مریم نواز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحد ہیں اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کا بڑا اقدام زیر غور: این پی ٹی سے علیحدگی اور نئی عالمی جوہری شراکت داری کی تجویز

ایران کے دارالحکومت تہران سے رکنِ پارلیمنٹ مالک شریعتی...

ایران نے سعودی پرنس سلطان ایئربیس کو اڑا دیا، امریکی طیاروں کو نقصان، متعدد فوجی زخمی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں...

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...