امریکا سے تجارتی معاہدہ نامنظور،، کسان سڑکوں پر، مودی سرکار کٹہرے میں

Date:

امریکا کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف بھارت میں سیاسی درجہ حرارت اچانک بڑھ گیا،کسان تنظیموں نےامریکا سے تجارتی معاہدہ نامنظور کے نعرے کے ساتھ ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

طاقتور کسان اتحاد سمیُکت کسان مورچہ نے واضح کیا ہے کہ 12 فروری کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، جبکہ آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں زرعی شعبے کوکھلی منڈی کے نام پر قربان کیا جا رہا ہے اور حکومت نے حد سے زیادہ رعایتیں دے کر کسانوں کے مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

کسان تنظیموں نے معاہدے کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ ان کے بقول، آتم نربھر بھارت کے دعوے کرنے والی حکومت اب عالمی دباؤ کے سامنے پسپائی اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیہی علاقوں میں اس معاہدے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کسان برادری اسے اپنی معاشی بقا کے لیے خطرہ سمجھ رہی ہے۔

احتجاجی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ یہ معاہدہ بھارتی زرعی منڈیوں کو بیرونی دباؤ کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گا اور مقامی کسان مزید مشکلات میں گھر جائیں گے۔

کسان تنظیموں نے بھارتی وزیرِ تجارت کے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ شرائط پر معاہدے پر دستخط کیے گئے تو ملک بھر میں احتجاج کی لہر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related