ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق پاکستان کی رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

Date:

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس (CPI) 2025 میں پاکستان کی کارکردگی ملے جلے نتائج کی عکاس ہے، جہاں صرف ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی، دو نے کمزور، جبکہ باقی پانچ اداروں نے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 182 ممالک میں سے 136ویں نمبر حاصل کیا اور اسکور 100 میں سے 28 رہا۔ گذشتہ سال 2024 میں پاکستان کا درجہ 135ویں اور ممالک کی تعداد 180 تھی۔ اس انڈیکس کے لیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 8 آزاد ڈیٹا ذرائع استعمال کیے، جو عوامی شعبے میں بدعنوانی کے مختلف پہلوؤں کی پیمائش کرتے ہیں۔

واحد ادارہ جس نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی، وہ ویراٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ ہے جس نے پاکستان کا اسکور 14 سے بڑھا کر 19 کر دیا۔ اس انڈیکس میں ایگزیکٹو، مقننہ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے تخمینے شامل ہیں، تاہم قانون کی عمل داری اور نفاذ سے متعلق اشاریوں نے اس بہتری کی تائید نہیں کی، جس کی وجہ سے مجموعی اسکور محدود رہا۔

دو اداروں نے پاکستان کا اسکور کم کر دیا:

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو اوپینین سروے میں پاکستان کا اسکور 33 سے کم ہو کر 32 ہو گیا، جو کاروباری طبقے کے تاثرات میں غیر رسمی ادائیگیوں اور عوامی وسائل کے غلط استعمال کی بدتر صورت کو ظاہر کرتا ہے۔

ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے رول آف لاٰ انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 26 سے کم ہو کر 25 رہ گیا، جو قانون کے نفاذ اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مسلسل سزا نہ دینے کی نشاندہی کرتا ہے۔

پانچ دیگر اداروں، جن میں برٹلس مین فاؤنڈیشن، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ، گلوبل انسائٹس کنٹری رسک ریٹنگز، پی آر ایس انٹرنیشنل اور ورلڈ بینک CPIA شامل ہیں، نے سال بہ سال کوئی تبدیلی رپورٹ نہیں کی، جو ادارہ جاتی جمود کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں کچھ بہتری کے باوجود، احتساب، قانون کی عمل داری اور شفافیت میں کمزوریاں برقرار ہیں، خاص طور پر سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدر ٹرمپ کا ایک بارپھر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر...

وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیے

وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ...

امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران نے جوہری امور پر مذاکرات میں حصہ لیا،ایرانی سفارت خانے کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اسلامی انقلاب...