ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کی نمیبیا کے خلاف 93 رنز سے فتح، مسلسل دوسری کامیابی

Date:

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو بآسانی 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

جبکہ ہاردک پانڈیا نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نمیبیا کے کپتان اراسمس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...