اپوزیشن اتحاد کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

Date:

اپوزیشن اتحاد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اور ان کے مکمل طبی علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت اور ان کے مکمل علاج کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔ اس حوالے سے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی کم ہو کر تقریباً 15 فیصد رہ گئی ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز میں صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...