علامہ سید افتخار حسین نقوی کی جامعۃ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری آمد، شہداء کے لواحقین سے تعزیت

Date:

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ جامعۃ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبری ترلائی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ واقعے کے شہداء کے لواحقین اور امام مسجد علامہ بشارت امامی سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

وفد میں مولانا محمد علی صابری، مولانا ڈاکٹر محمد نقی، سید شاہد اور شاہد علی جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تکفیری عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور دہشتگردوں کی جانب سے معاشرے میں تفریق پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر ملک کو کمزور کرنے کے لیے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں تاہم قوم متحد ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

اس موقع پر علامہ بشارت امامی نے کہا کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے جمعہ کے اجتماع کو نشانہ بنایا، تاہم آئندہ جمعہ بھی اسی امام بارگاہ میں نماز جمعہ ادا کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں۔

دورے کے اختتام پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی...

بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔،علی لاریجانی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی...