قومی ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دے دیا

Date:

ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کے ساتھ منعقد کیے گئے قومی ریفرنڈم میں اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 67 فیصد ووٹرز نے آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے، جبکہ 33 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کی مخالفت کی ہے۔

ملک میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے تقریباً 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کے دو دہائیوں پر مشتمل دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔

قومی انتخابات کے ساتھ ہونے والے ریفرنڈم میں عوام کو ’’ہاں‘‘ یا ’’نہیں‘‘ کا انتخاب دیا گیا تھا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اس ریفرنڈم کے نتائج ملک کے مستقبل کے سیاسی اور آئینی ڈھانچے کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ریفرنڈم کے ذریعے جولائی نیشنل چارٹر کے تحت وسیع آئینی اصلاحات کی منظوری طلب کی گئی تھی۔ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...