میری دائیں آنکھ کی بینائی کم ہو کر صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

Date:

اڈیالا جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی کم ہو کر صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا معائنہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے کرایا جائے، تاہم وہ کسی ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانے پر بھی آمادہ ہیں۔ انہوں نے قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کے باعث مزید کتابیں فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔

سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کسی قسم کے خدشے کا اظہار نہیں کیا۔ ان کے زیر استعمال کمپاؤنڈ میں تقریباً 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جن میں سے ایک کیمرے کی کوریج غسل خانے کے حصے تک ہے، تاہم سیل کے اندر کوئی کیمرہ موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان صبح تقریباً 9:45 پر ناشتہ کرتے ہیں، جس میں ایک کپ کافی، دلیہ اور چند کھجوریں شامل ہوتی ہیں۔ وہ 11:30 بجے کے قریب ایک گھنٹہ تلاوتِ قرآن کرتے ہیں اور اس کے بعد محدود دستیاب آلات سے ورزش کرتے ہیں۔

دوپہر 1:15 پر غسل کے بعد انہیں کمپاؤنڈ میں چہل قدمی کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ دوپہر کا کھانا تقریباً 3:30 سے 4:00 بجے کے درمیان دیا جاتا ہے۔ کھانے کے اخراجات ان کا خاندان برداشت کرتا ہے اور ہفتہ وار منصوبہ بندی کے تحت مرغی، گوشت، دال یا اسنیکس شامل ہوتے ہیں۔

سیل کی تفصیلات کے مطابق اندر تین ہائی وولٹیج بلب، ایک پنکھا اور بلوور ہیٹر موجود ہے۔ سیل میں دو میزیں، ایک کرسی، ایک بیڈ، چار تکیے، دو کمبل، جائے نماز، تسبیح اور تقریباً 100 کتابیں رکھی گئی ہیں۔ 32 انچ کا ٹی وی نصب ہے تاہم وہ خراب پایا گیا۔ کچن میں برتن اور خوراک موجود ہے، تاہم صفائی میں بہتری کی گنجائش بتائی گئی ہے۔

طبی حوالے سے عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتوبر 2025 تک ان کی بینائی نارمل تھی، تاہم بعد ازاں دھندلاہٹ کی شکایت شروع ہوئی۔

ان کے مطابق آنکھ میں خون کا لوتھڑا بننے سے شدید نقصان پہنچا اور علاج کے باوجود دائیں آنکھ کی بینائی 15 فیصد تک محدود ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار جیل حکام کو شکایات سے آگاہ کیا گیا مگر مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر عمران خان نے اپنی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم طبی سہولیات کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...