دیامرتانگیرمیں ایف ڈبلیو او گاڑی پر حملہ، ایک شہید، متعدد زخمی،جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک

Date:

 بوشیداس روڈ پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک مقامی سول ڈرائیور شہید جبکہ ایک میجر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف ڈبلیو او کے افسران اور اہلکار معمول کے دورے پر جا رہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے باعث گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور موقع پر موجود مقامی ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا، جبکہ میجر سمیت تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مزید خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، تاہم دہشت گرد عناصر کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔

پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس اور پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...