محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

Date:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری سے امریکہ کے محکمہ خارجہ کے معاون وزیر برائے جنوبی و وسطی ایشیا جان مارک پومرشائم نے اہم ملاقات کی۔‎

امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ‎امریکی وزیر نے اسلام آباد اور کوئٹہ کے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی خصوصاً داخلی سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران مائننگ، منرلز اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‎دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون ناگزیر ہے اور ‎اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی...