وزیر اعلیٰ پنجاب نے میاں والی کیلئے کونسے پراجیکٹس کا اعلان کیا؟؟

Date:

میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی کی ترقی کے لیے اہم تعلیمی اور طبی منصوبوں کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقے کے طلبہ کو طبی تعلیم کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ نے میانوالی میں نرسنگ اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کے لیے الائیڈ کالج بنانے کا بھی اعلان کیا، جس سے صحت کے شعبے میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید برآں، مریم نواز شریف نے میانوالی میں زرعی کالج کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس سے زراعت کے شعبے میں جدید تحقیق اور کسانوں کی رہنمائی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا، جس سے علاج و معالجے کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

وزیراعلیٰ نے ضلع میں لاء کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا تاکہ طلبہ کو قانونی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان منصوبوں کو میانوالی کی تعلیمی و سماجی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...