آزاد کشمیر کابینہ کا اہم اجلاس: مہاجر ممبر اسمبلی عاصم شریف بٹ کی شہریت ختم کرنے کی منظوری

Date:

آزاد کشمیر کی کابینہ کے اہم اجلاس میں ایک بڑی اور غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مہاجر نشست پر منتخب رکن قانون ساز اسمبلی عاصم شریف بٹ کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے متفقہ طور پر عاصم شریف بٹ کا باشندہ ریاست (اسٹیٹ سبجیکٹ) سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی کشمیر کی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مبینہ جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کیس کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان کے دستاویزات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عاصم شریف بٹ کا معاملہ سرفہرست رہا اور قانونی و انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عاصم شریف بٹ سابق وزیر کھیل و امور نوجوان رہ چکے ہیں اور 2021 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم حالیہ سیاسی صورتحال میں انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وہ مہاجر ممبران اسمبلی کے ایک اہم دھڑے کے نمایاں رکن ہیں اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر تحفظات رکھتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related